بغداد(این این آئی)عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔امریکی ایئربیس پر دو راکٹ فائر کیے گئے، واقعے کے دوران کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ۔امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بیس کے اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔