نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے منی پورمیں جاری نسلی فسادات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرسوالات اٹھا دیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے رپورٹ میں کہاکہ دوہزاردو کیگجرات فسادات اوراس کے نتیجے میں ماورائیعدالت قتل سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت ابھی تک خاموش ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت بالخصوص منی پورمیں مذہبی اقلیتوں کیخلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا،اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں اورنجی گھروں کومسمارکرنے پربھی سوالات اٹھائے کہابھارت نے منی پورمیں نسلی فسادات کیدوران عصمت دری اوردیگرجرائم کے واقعات کوتسلیم کیامگر اس کے تدارک کیلئے کوئی لائحہ عمل پیش نہ کرسکا۔عالمی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو متعدد بار اجاگر کیا لیکن مودی سرکار کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔
منی پورکی بگڑتی صورتحال پراقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی
Aug 07, 2024