چین کے اعلیٰ سطح  وفد کا دورہ گوادر، صوبائی وزیر خزانہ نے استقبال کیا 

گوادر (نوائے وقت رپورٹ) چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے گوادر کا دورہ کیا، دورے میں دورے میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترقیاتی پروگراموں اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ کی سربراہی میں چینی وفد اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) فیز 2 کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جس کے بعد بریفنگ میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ کی کامیابی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت بیان کی۔ مسٹر یوبو کے چیئرمین – چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی COPHC نے بھی فورم کو تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن