عظمیٰ بخاری کا دورہ ڈی جی پی آر آفس‘ ڈیجیٹل میڈیا کی کارکردگی پر عدم اطمینان

Aug 07, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری دفتری اوقات کے آغاز پر ڈی جی پی آر کے اچانک دورے پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے ڈی جی پی آر کے تمام دفاتر کا وزٹ کیا اور فرداً فرداً سٹاف سے ان کے کام کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا۔ افسروں اور ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے تمام افسروں اور ملازمین کو صبح 9 بجے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن صدیق کیانی کو روزانہ بائیو میٹرک حاضری صبح ساڑھے9 بجے تک انہیں ذاتی طور پر بھیجنے کا بھی حکم دیا۔ وزیر اطلاعات نے ڈیجٹل میڈیا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈیجٹل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ عظمٰی بخاری نے ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ شعبہ اطلاعات میں کام کرنے والی خواتین کو واضح کہا آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو براہ راست مجھے بتائیں۔ دفتر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں