لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مقرر کردہ بنچ مارک سے چینی کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے پر خبروں کی وضاحت میں کہا چینی کی ایکس مل قیمتیں حکومت کی طے شدہ حد 140 روپے کلوگرام سے تجاوز نہیں ہوئی۔ ایسوسی ایشن حکومت سے اپنی درخواست کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ 15 لاکھ ٹن سرپلس چینی کی جلد برآمد کی اجازت دے۔
چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا: ترجمان شوگر ملزفاضل چینی برآمد کرنے کی دوبارہ استدعا
Aug 07, 2024