آٹھ جج صاحبان کا فیصلہ آئین و قانون سے متصادم ہے ، عرفان صدیقی 

Aug 07, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈراور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے آٹھ جج صاحبان کا فیصلہ آئین و قانون سے متصادم ہیاگر وہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوتا تو الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہی پیش نہ آتی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما نے کہاکہ حکومت عدلیہ سے کسی بھی معاملے پر محاذ آرائی کی خواہاں نہیں ہے تاہم آئین پاکستان کے تقدس کے تحفظ کی ذمہ داری پارلیمان پر ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پارلیمان پر لازم ہے کہ وہ آئین کا تحفظ یقینی بنائے ترمیم کا اقدام آئین کی عزت و تکریم کے لیے ہے، آئین کی ماں ہونے کے ناطے پارلیمنٹ پر فرض ہے کہ وہ آئین پاکستان کا تحفظ کرے۔

مزیدخبریں