گارڈن ٹاؤن‘چوری کے شبہ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد‘ 2 بھائی گرفتار

لاہور (نامہ نگار)گارڈن ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے دو بھائی گرفتار کر لئے۔ ملزم وارث عباس اور علی عباس نے گھریلو ملازمہ پر 70 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ملزموں نے گھریلو ملازمہ منزہ پر چوری کے شبے پر بدترین تشدد کیا۔ وارث عباس اور علی عباس اعظم مارکیٹ کے تاجر ہیں۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ کا میڈیکل کروا کر دونوں مالک بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیکل میں گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت ہوا ہے جبکہ پولیس کی 70 لاکھ روپے چوری کے مقدمہ میں بھی تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن