کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں‘ آئیں سب مل کر پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں۔ جب ریاست‘ عدلیہ اور نظام موجود ہو تو وہاں قتل کے فتوے نہیں ہونے چاہئیں۔ کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہم اپنے شہداء پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان کے لوگ محبت اور امن کے داعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ ہمیں بلوچستان کی سرزمین سے امن اور استحکام کے پیغام کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ غزہ کے شہید مسلمانوں کے لئے بھی دعا کریں۔
جب ریاست‘ عدلیہ موجود‘ قتل کے فتوے نہیں ہونے چاہئیں: عبدالخبیر آزاد
Aug 07, 2024