شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک شدید معاشی بحران کاشکار ہے جس سے نجات کیلئے موجودہ حکومت بھرپور جدوجہد کررہی ہے جو ان شاء اللہ ضرور رنگ لائے گی اور پاکستان جلد اپنے پائو ں پر کھڑا ہوگا، (ن) لیگ کی قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرکے دم لے گی۔پارٹی صدر میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں(ن) لیگ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھے گی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں مشکل حالات کے باوجود عوام کوریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے صوبہ کے عوام خوشحالی سے ہمکنار ہورہی ہے ، پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوںکوکردار اداکرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عوام کوریلیف کیلئے اقدامات کررہی ہیں: عارف سندھیلہ
Aug 07, 2024