اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخواکے ضلع کوہاٹ میں واقع ٹل بلاک کے راجگر کنواں۔1سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق راجگر کنواں۔1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کوشروع کی گئی تھی اور اسے 3774 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق راجگر کنواں۔1سے 1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔ مزکورہ کنواں۔1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے ٹل بلاک میں نئی دریافت سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ نئے ہائیڈروکاربن ذخائر ملک کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ او جی ڈی سی ایل ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل کو مثر اور پائیدار طریقے سے تلاش کرنے اور ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔
کوہاٹ سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت
Aug 07, 2024