راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈ ی ڈ اکٹر مطیع الاسلام نے کہا ہے کہ حکومتی نرخوں کے مطابق مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرغی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کے سدباب کے حوالے سے پولٹری ایسوسی ایشن، ریٹیلر ایسوسی ایشن اور آڑھتی پولٹری منڈی کے نمائندہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔