راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او کینٹ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز کینٹ سرکل سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،کھلی کچہری کا مقصد آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے،ایس پی پوٹھوہار
Aug 07, 2024