کینٹ بورڈ وارڈ 5 ، بارشوں میں طغیانی سے بچائو کیلئے نالوں کی صفائی شروع

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کینٹ بورڈ وارڈ پانچ میں مون سون کی بارشوں میں  طغیانی سے بچائو کے لئے نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے شادمان ٹاون گروٹی کمال آباد ویلفیر سوسائٹیز کے ہمرا ہ علاقوں کے نالوں کا  خصوصی دورہ کیا جبکہ حاجی یونس،ٹھیکیدار افضل،چوہدری لیاقت،محسن بھٹی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد ہمراہ تھی۔ اس موقع پر حاجی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں میں عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ نالوں میں موجود گندگی کی وجہ سے بارشی پانی سے طغیانی کا خدشہ تھا  جسکے لیے ان  نالوں کی صفائی کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔عوام سے بھی گزارش ہے کہ نالوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں اور سینیٹری ورکرز سے تعاون کریں تا کہ علاقہ کے نالوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جا سکے اور سیلابی خطرات سے نمٹا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن