نونہال کسی بھی ملک اور قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،سعدیہ راشد

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی و ہمدرد فاونڈیشن پاکستان سعدیہ راشد اور ممتاز معالج و دانشور ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی نونہالوں کو اپنے لئے موزوں شعبے کے انتخاب کی اہمیت کا احساس ہو جائے اور انہیں بر وقت مفید رہنمائی مل جائے تو ہر شعبے میں ملک میں با صلاحیت اور محنتی نوجوان میسر آسکتے ہیں اور پاکستان دنیا میں اعلی معیار کی مثال بن سکتا ہے حکیم محمد سعید شہید نونہالوں سے بہت محبت کرتے تھے ان کا قول ہے کہ نونہالوں کو بڑا بنا دو پاکستان خود بڑا بن جائے گا کیونکہ ان ہی نونہالوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس لئے انہیں بہترین کیر ئیر کے انتخاب کا موقع دیا جانا چاہیے تا کہ یہ پاکستان کے ہیرو بن سکیںنو نہال بڑوں کا ادب کریں اور ان کا کہا مانیں جب درس گاہ میں آتے ہیں تو اپنے اساتذہ کا احترام آپ پر لازم ہے ایک طالب علم کی کامیابی میں جہاں والدین کی دعائیں شامل ہوتی ہیں وہیں اساتذہ،تعلیمی ادارے کی انتھک محنت بھی شامل ہوتی ہے نونہال کسی بھی ملک اور قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عنوان '' مستقبل میں پاکستان کے ہیرو، بہترین کیر ئیر کا انتخاب '' تھا راولپنڈی اسلام آباد کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور عنوان کے مطابق تقاریر کیں جبکہ نونہالوں نے یوم ِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ٹیبلو ، ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...