صوابی جلسہ بانی پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے،ملک اظہر محمود 

Aug 07, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوابی جلسہ میں عوام کی بھر پور شرکت بانی پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے وہی ملک کو سیاسی، معاشی ،داخلی، خارجی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف سٹی کے مرکزی راہنما ملک اظہر محمود اعوان نے ایک بیان میں کیا ہے  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے متحرک ہے اور محب وطن سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوامی سطح پرمضبوط ہیں ملک اظہر محمود اعوان نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے  بجلی گیس اور پانی کے بھاری بلوں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہوتی قوم پی ٹی آئی میں شامل ہے تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو اسرائیل کو فلسطین پر حملہ کی جرات نہ ہوتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق پی ٹی آئی کو اس کی مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں پانچ ہزار سرکاری سکولوں کی فروخت قابل مذمت ہے مون سون کی پہلی ہی بارش میں پورا لاہور ڈوب گیا ہسپتال اسٹیشن انڈر پاسز ڈوب گئے۔

مزیدخبریں