بنگلہ دیش کے عوام نے مزاحمت سے جبر کی زنجیروں کو توڑا ، حنہ بی بی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)5اگست کو بنگلہ دیش کے عوام نے فتح و آزادی کا جشن منایا، حسینہ واجد کی دو دہائیوں پر محیط جبری حکومت کا خاتمہ ہو گیا، سابق وزیر اعظم ملک سے فرار ہو گئیں، ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات پاکستان محترمہ حنہ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بنگلہ دیش کے عوام کی کئی دہائیوں کی جدوجہد و قربانیوں کا ثمر ہے، بنگلہ دیش کے عوام نے مزاحمت سے جبر کی زنجیروں کو توڑا ہے،گزشتہ ماہ شروع ہونے والے طلبا کے احتجاج میں 300 افراد شہید ہوئے، ان طلبا نے عظیم قربانیاں دے کر ایک فاشسٹ حکومت سے آزادی حاصل کی ہے۔ اور یہ پیغام دیا ہے کہ جب کسی قوم میں طلبا کسی بات کا عزم لے کر اٹھتے ہیں تو دنیاوی رکاوٹیں ان کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتیں۔ 

ای پیپر دی نیشن