اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی کی واردات میں دکاندار اور گھریلو ناچاقی پر دو شادی شدہ خواتین کو قتل کردیا گیاتھانہ شمس کالونی کو فیاض احمد نے بتایا کہ میرے ماموں جمشید اقبال نے گلی نمبر 20 میں جنرل سٹور بنارکھا ہے میں ان کے ساتھ سٹور میں موجود تھا کہ دوموٹرسائیکلوں پر تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے میرے ماموں کو گلے سے پکڑ کر کیش کانٹر سے پرس میں پڑے 25 ہزارروپے لوث لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے میرے ماموں کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھانہ بھارہ کو عبد الغفار نے بتایا کہ میری بیٹی مسما سلمی کی شادی 13سال قبل واجد سے ہوئی تھی جس سے اس کے تین بچے ہیں شوہر مار پیٹ کرتا تھا میرے گھر تھانہ بھارہ کہو پولیس آئی واجد کو ہتھکڑی لگی ہوئی تھی پولیس والوں نے کہا کہ اس نے آپ کی بیٹی کو قتل کردیا ہے تھانہ شہزاد ٹان کو محمد نصیر نے بتایا کہ میری 30سالہ بیٹی سفینہ بی بی کی قبل ازیں شادی ہوئی تھی ناچاقی کی وجہ سے طلاقِ ہوئی اور بچیاں ماں کے ساتھ میرے پاس رہنے لگیں بیٹی کی میں نے فرہاد ستی سے شادی کردی لیکن اس نے بھی جھگڑنا شروع کر دیا میری بیٹی نے عدالت میں خلع دائر کی جس نے میری بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا دیا جبکہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے G-8 مرکز میں پراپرٹی آفس کے سامنے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے عبدالوحید کو قتل کر دیا گیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
ڈکیتی کی واردات میں دکاندار ، گھریلو ناچاقی پر2 شادی شدہ خواتین قتل
Aug 07, 2024