اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی پاکستان علما کونسل کی دعوت پر "پیغام حج کانفرنس" میں شرکت،اس موقع پر پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے انہیں خصوصی طور پر خوش آمدید کہا، تقریب میں گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے بھی شرکت کی،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے برعکس اس برس حج انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی تھی جس سے حجاج کو فریضہ حج انجام دینے میں قدرے آسانی رہی۔ تقریب میں زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی’’پیغام حج کانفرنس‘‘میں شرکت
Aug 07, 2024