اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے بورڈ کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس گذشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا،اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی.اجلاس میں اسلام آباد میں سفاری پارک کے قیام کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات پیپرا کے قانون (42F) کے تحت لینے کا فیصلہ کیا گیا،سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹوں کے ٹریڈ کی تبدیلی کی فیسوں کو بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،انڈسٹریل پلاٹوں کی ذیلی تقسیم اور انڈسٹریل پلاٹوں کے انضمام کی فیس میں بھی اضافہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر جو انڈسٹریل پلاٹس مختص کردہ ٹریڈ کے برعکس زیر استعمال ہیں انکی لسٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ، اجلاس میں ادارے میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا.پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ مختلف منصوبوں پر کام کی نگرانی کرے گا،سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد میں ہوٹلز اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے صنعتوں کے پلاٹ سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کی کنسٹرکشن سپر ویژن کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔