اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی تعلیمی بورڈ نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز، ایچ نائن میں 37ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا اس تقریب کا انعقاد ہر سال بورڈ میں ثانوی اور اعلی ثانوی سطح پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں کیا جاتا ہے،مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے، چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، منسٹر آف فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کو فیڈرل بورڈ کی 37ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات برائے تعلیمی سال 2022اور 2023میں خوش آمدید کہا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ثانوی و اعلی ثانوی امتحانات2022اور2023 میں پوزیشن حاصل کرنے والے پچاس طلبا کو میڈلز، نقد انعامات، لیپ ٹاپ، اور میرٹ سرٹیفیکیٹس سے نوازا ۔