2022 میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2022 میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی۔ جب مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تھی۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد تھی۔ اس سال یہ شرح 11.5 فیصد سے 13.5 فیصد تک کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق اگلے سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 5 سے 7 فیصد تک لانے کا ٹارگٹ ہے۔ 

مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالر تھا جو جی ڈی پی کا منفی 4.7 فیصد تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 3.3 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔ 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن