پاکستانی سفارتخانہ نےاداکارجمیل فخری کے امریکہ میں لا پتہ ہونے والے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اداکار جمیل فخری کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ان کا لاپتہ بیٹا چند ماہ قبل امریکہ میں قتل ہوگیا تھا۔ جمیل فخری کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے محرکات کے بارے میں امریکن پولیس تحقیقات کرے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آئی نے رواں سال جون کے مہینے میں قتل کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع دی تھی۔ دوسری جانب پاکستانی سفارت خانہ قتل کی تفصیلات بتانے سے گُریز کر رہا ہے.

ای پیپر دی نیشن