آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز چار وکٹ دو سو اڑتیس رنز سے شروع کی مگر گریم سوان اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بالنگ کے سامنے کوئی بھی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا۔ گریم سوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مائیکل ہسسی نے باون رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز مں تین سو چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔