کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کےسرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے

Dec 07, 2010 | 14:46

سفیر یاؤ جنگ
کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی میں رینجرز نے طالبان اور جرائم پیشہ افرادکی اطلاع ملنے کے بعد رات تین بجے آپریشن کا آغاز کیا،ذرائع کے مطابق رینجرز نے اس آپریشن کے دوران طالبان کمانڈر صدیق کو اس کے دیگر چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کی اطلاع پر رینجرز نے تیس سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کیا ہوا ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اس آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکار بھی حصہ لے رہی ہیں۔
مزیدخبریں