ڈیوڈ کیمرون افغانستان کے غیراعلانیہ دورے پر آج کابل پہنچے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبرطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی افغانستان میں فائرنگ کے تبادلے میں فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے اس کی باقاعدہ تفتیش ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار گیارہ میں افغانستان سے فوج کا انخلاء ناممکن نہیں اور وہ اس حوالے سے پر امید ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے افغانستان میں فوجیوں کی کارکردگی پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سچائی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وکی لیکس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی سفارتکار ہلمند میں فوج کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔