اس مقابلےمیں شو ٹوینٹی فور کے سو پرستاروں نےشرکت کی تاہم دو دن بعد شرکا کی تعداد آدھی رہ گئی۔
قواعد کےمطابق مقابلےمیں شریک افراد کو آرام کیئے بغیرہروقت ٹی وی سکرین کی طرف متوجہ رہنا ہوتا ہے۔
کیون کُون،فیرس ہوڈو اور وکٹر لوپیز نے مسلسل چھیاسی گھنٹےاور چھ منٹ تک ٹی وی دیکھا جس کے بعد تینوں افراد کا نام گینس بُک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا، تینوں افراد کو ٹی وی شو انتظامیہ کی طرف سے دس، دس ہزار امریکی ڈالر کا انعام بھی دیا گیا۔
اس سے پہلےدو ہزار نو ایک شخص نے مسلسل چھیاسی گھنٹے تک ٹی وی دیکھ کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔