کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے ڈرتے نہیں بلکہ اِن کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلوچ تنظیموں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم کالعدم لشکر جھنگوی کو کبھی مذاکرات کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی ایسا کیا جائے گا۔اسلم رئیسانی نے بتایا کہ صوبے میں محرم الحرام کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے لیویز کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے جسے صحیح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔