سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی جریدے کیخلاف ہتک عزت کا دعوٰی کرنے کے لئے وکلا کی خدمات حاصل کرلی ۔

Dec 07, 2011 | 11:11

سفیر یاؤ جنگ
امریکی جریدے دی بییسٹ نے تین دسمبر کو منصور اعجاز کا مضمون شائع کیا تھا جس میں دعوٰی کیاگیا تھا کہ حسین حقانی کو ایبٹ آباد آپریشن کا علم تھا اور میمو اسکینڈل میں بھی ان کا کردار تھا۔ حسین حقانی نے جریدےکی ایڈیٹر کے نام خط میں ان الزامات کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے سختی سے ان کی تردید کی تھی جبکہ اب انہوں نے واشنگٹن کے معروف وکلا اسٹیون اور کینلے ویبسٹر کی خدمات حاصل کی ہیں جو اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ اس آرٹیکل کی اشاعت کے پیچھے کوئی مذموم مقاصد تھے یا سچائی کو نظرانداز کرتے ہوئے لاپرواہی کا مظاہرہ کیاگیا جبکہ شہرت کو نقصان پہنچانے پر جریدے کے خلاف ہتک عزت کا دعوی بھی کیا جائے گا۔
مزیدخبریں