کشمیرامریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹرغلام نبی فائی پر آج فرد جرم عائد ہونے کاامکان ہے جبکہ وہ الزامات کے خلاف درخواست بھی دائر کریں گے۔

Dec 07, 2011 | 12:06

سفیر یاؤ جنگ
امریکی اخبار کے مطابق کشمیری رہنما ڈاکٹرغلام نبی فائی کے مقدمے کی سماعت ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈر کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوگی جس میں ان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں ایف بی آئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فائی نے کشمیر کی لابنگ کے لیے خفیہ طور پر پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی سے سالانہ لاکھوں ڈالرز وصول کیے۔ اخبارکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرغلام نبی فائی اپنے اوپر لگائے الزامات کے خلاف درخواست بھی دائر کریں گے۔غلام نبی فائی کو رواں برس جولائی میں گرفتار کیا گیاتھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ایف بی آئی کی جانب سے عدالت کو دیے گئے ایک بیان کے مطابق انیس سو نوے کی دہائی کے وسط سے اب تک پاکستان نے امریکی کانگریس اور وائٹ ہاؤس میں کشمیر کے لیے مہم چلانے پر کم از کم چالیس لاکھ ڈالر خرچ کیے۔
مزیدخبریں