نیٹوکےوزرائےخارجہ کا اجلاس آج برسلز میں ہورہا ہے، حالیہ آپریشنز، باہمی تعلقات اور دوہزاربارہ میں ہونے والے نیٹو سمٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں آج نیٹو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہورہا ہے جو کل تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی ابتدا ایساف کے افغانستان آپریشن سے کی جائے گی اوررکن ممالک کے وزرائے خارجہ اس آپریشن میں ہونے والی نمایاں کامیابیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے،۔اجلاس میں کوسوو کی صورتحال پر بھی غور ہوگا ۔ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نیٹو ڈیفنس میزائل سسٹم بھی زیرغوررہے گا،جبکہ روس کوتعاون کی پیشکش بھی زیربحث آئےگی۔

ای پیپر دی نیشن