موجودہ حکومت برقراررہی تو ملک تباہ ہوجائے گا۔ ممتاز بھٹو، موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔ سید منورحسن

Dec 07, 2011 | 13:23

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھ اکہ موجودہ حکومت نئے نوٹ چھاپ کر گزارا کررہی ہے لیکن اس کے باوجود محکموں کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی بروقت نہیں کی جارہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور ملک سرمایہ کاری نہیں ہورہی، جبکہ حکمران خودغرضی اور لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں اگر ان سے نجات حاصل نہ کی گئی تو ملک تباہ ہوجائے گا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے ممتاز بھٹو کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ حکمران اپنے تمام فیصلوں سے واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ تمام محب وطن ملکی حالات سے پریشان ہیں۔ اس صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کومشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔
مزیدخبریں