کنوینس الاو¿نس میں اضافہ پر اظہارِ تشکر

چار دسمبر2012ءکو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں اضافہ کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کردیے۔اس خبر سے تمام سرکاری ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔اس خوشی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ موجودہ کنوینس الاو¿نس 2005ءکے مطابق تھا‘ لیکن گزشتہ سات سالوں میں مہنگائی کی شرح تین سو فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی اور پٹرول کی قیمت سو روپے سے بھی متجاوز کرگئی ۔مہنگائی کے اس دور میں کنوینس الاو¿نس میںاضافہ یقیناً ملازمین کے لیے روشنی کی کرن کی ماند ہے۔۔۔کنوینس الاو¿نس کے اس اضافہ پر میںاور باقی تمام ملازمین اللہ وحدہ¾ لاشریک کے شکر گزار ہیں اور انعاماتِ الٰہیہ پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہونا بے حد ضروری ہے اس لیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :”اگر تم شکر کروگے تو میں زیادہ دوں گا“۔تاہم اس حوالے سے ایک غور طلب بات یہ ہے کہ کنوینس الاو¿نس کے اس اضافہ میں ایک طبقاتی فرق نمایاں نظر آتا ہے۔وہ اس طرح کہ گریڈ سولہ سے انیس تک کے افسران کے کنوینس الاو¿نس میں 102فیصد ‘جبکہ گریڈ پانچ سے پندرہ تک کے ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں صرف 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔میری خادم اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ اس طبقاتی تفریق کو ختم کیاجائے اور گریڈ پانچ سے پندرہ تک کا کنوینس الاو¿نس بھی سو فیصد بڑھایا جائے۔
(حافظ محمد زاہد‘آفس الیکٹرک انسپکٹر ‘لاہور03214291904)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...