جماعت اسلامی کالام کے رہنما امیر زادہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Dec 07, 2012


پشاور/ مردان / سوات (آئی این پی) جماعت اسلامی کالام رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی امیر زادہ خان مردان میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج جامع مسجد کالام سوات میں اداکی جائیگی۔ دریں اثناءجماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن ،سابق امیر قاضی حسین احمد،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسرمحمدابراہیم خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیراحمد خان اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ خان ایڈووکیٹ نے امیر زادہ خان کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے پارلینمٹیرین تھے اور اُنہوںنے اپنی پوری زندگی وطن عزیزمیں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے وقف کررکھی تھی۔

مزیدخبریں