قومی اسمبلی سے باہر تمام جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو جائیں: شیخ رشید


راولپنڈی (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے باہر تمام سیاسی جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو جائیں، امریکہ اور عالمی طاقتیں مل کر پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دیکر انہیں آپس میں لڑوانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ وہ مقامی ہوٹل میں مرکزی عوامی انجمن تاجران کے زیر اہتمام تاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔شیخ رشید نے کہا امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تاجر برادری اپنے کاروبا ر پاکستان سے باہر منتقل کر رہی ہے جس سے ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مہنگائی پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کے بحران سے تنگ لوگ ہماری آواز کے ساتھ آواز بلند کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...