کابل: افغان انٹیلی جنس کے سربراہ خود کش حملے میں زخمی

کابل (بی بی سی اردو) افغانستان میں حکام کے مطابق افغان انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ایک مشتبہ خودکش حملے میں زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں خفیہ سروس کے سربراہ اسداللہ خالد کے جسم کا نچلا حصہ متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بم حملہ دارالحکومت کابل کے علاقے تمنانی میں ہوا۔ اس واقعے کے ذمے داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسداللہ خان کے کئی مہمان خانوں میں سے ایک میں انہیں بم کا نشانہ بنایا گیا۔ اسداللہ خالد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قاتلانہ حملے سے بچنے کے لئے کابل میں باقاعدگی سے اپنی رہائشی گاہیں تبدیل کرتے رہتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...