لاہور (پ ر) نمائندہ جماعت اسلامی این اے 128 میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی نوجوان وکلاءکی جدوجہد کی مرہون منت ہے۔ موجودہ حالات میں عدلیہ بچاو تحریک کی طرح لٹیرے بھگاو پاکستان بچاو تحریک کی ضرورت ہے۔ مانگا منڈی میں وکلاءکے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی حالات ایک بڑی تبدیلی/ انقلاب کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی میں وکلائ‘ صحافی اور نوجوانوں کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہو گا۔ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی ہیں اس پر الیکشن کمشن کو ایکشن لینا چاہئے تاکہ جنرل انتخابات میں ان خرابیوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ووٹر لٹ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
”لٹیرے بھگاو پاکستان بچاو“ تحریک کی ضرورت ہے: ظہور وٹو
Dec 07, 2012