لاہور(خصوصی نامہ نگار)موجودہ نظام انتخاب کی وجہ سے اقلیتیں آئینی و قانونی اور جمہوری حقوق سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر منوہر چاند کی قیادت میں ہندو برادری کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پنڈت نواب چاند،سریش کمار اور دیگر ہندو رہنماءبھی شامل تھے۔ ڈاکٹر منوہرچاند نے کہا کہ ہندو برادری ڈاکٹر طاہر القادری کے نعرے سیاست نہیں ریاست بچاﺅ کی مکمل تائید وحمایت کرتی ہے۔
ہندو برادری نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے نعرے ”سیاست نہیں ریاست بچاو“ کی حمایت کر دی
Dec 07, 2012