لاہور (اپنے نمائندے سے) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور محمد اسلم ترین اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے شہریوں میں روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے اسمبلی ہال چوک میں ”ہیلمٹ فار آل“ مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر انہوں نے موٹرسائیکل سوار شہریوں میں روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے فری ہیلمٹ تقسیم کئے اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثہ کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفو ظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور شہریوں کو اس بات سے باور کروائے گی کہ دوران سفر ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کرنے میں انہی کا ہی فائدہ ہے۔
سی سی پی او نے ”ہیلمٹ فار آل“ مہم کا آغاز کر دیا
Dec 07, 2012