لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور ہائر ایجوکیشن کمشن کے زیراہتمام مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 16 دسمبر سے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گی۔ آرمی، واپڈا، ریلوے، پولیس، نیوی، ائرفورس، ایچ ای سی، لمز، ایل جی ایس، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پولیس کی ٹیم چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔
نیٹ بال چیمپئن شپ 16 دسمبر سے کھیلی جائیگی
Dec 07, 2012