قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: فیصل آباد وولفز‘ بہاولپور سٹیگز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور لائنز کے بعد فیصل آباد وولفز، بہاولپور سٹیگز کی ٹیموں نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دفاعی چیمپئن سیالکوٹ سٹالینز اور ملتان ٹائیگر کی ٹیموں کے لئے آج کا میچز اہمیت کا حامل ہے۔پہلے میچ میں ملتان ٹائیگرز نے کراچی زیبراز کو 17 رنز سے مات دی۔ ملتان کی ٹیم نے 6 وکٹوںپر 140 رنز بنائے۔ زین عباس نے 46 رنز بنائے۔ فراز احمد، رمیز عزیز نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کراچی زیبراز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 123 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ راحت علی نے چار اور سعید انور نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ راولپنڈی ریمز نے لاہور ایگلز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور ایگلز نے پانچ وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 44 رنز بنائے۔ راولپنڈی ریمز نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ نوید ملک نے 77 رنز جبکہ اویس ضیاءنے 54 نمایاں سکور کیے۔ دفاعی چیمپئن سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے ایبٹ آباد فالکنز کو 34 رنز سے ہرا دیا۔ سیالکوٹ نے 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ حارث سہیل 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ایبٹ آباد کی ٹیم 7 وکٹوں پر 130 رنز تک پہنچ سکی۔ فیصل آباد ولفز کی ٹیم نے کراچی ڈولفز کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل فور کی دوڑ سے آﺅٹ کر دیا۔ شاہد آفریدی الیون نے 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ خرم منظور نے 51 رنز بنائے۔ احسان عادل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فیصل آباد ولفز کی ٹیم نے ہدف 8 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ مصباح الحق 72 ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ مصباح خان نے تین اور شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بہاولپور سٹیگز نے حیدر آباد ہاکس کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ بہاولپور سٹیگز نے 7 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ حیدر آباد ہاکس کی ٹیم 8 وکٹوں پر 143 رنز تک پہنچ سکی۔ عظیم گھمن نے 34 رنز بنائے۔ کامران حسین، محمد طلحہ اور بلال خلجی نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے کوئٹہ بیئرز کو پانچ وکٹوں سے مات دی۔ اس میچ میں کوئٹہ بیئرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ جس میں فرحان خان نے 32 نمایاں رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے افتخار انجم نے تین اور عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنید نادر نے 32، بازید خان نے 23 نمایاں رنز بنائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...