لاہور (پ ر) وسیم مختار سیکرٹری زراعت پنجاب نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زرعی شعبے کو درپیش نئے چیلنجوں سے عہدہ برآءہونے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافے کو مستقبل بنیاد فراہم کی جا سکے۔ یہ بات انہوں نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں زرعی سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر صاحبان کے علاوہ ڈاکٹر نور الاسلام ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے بھی شرکت کی اور سیکرٹری زراعت پنجاب نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور پانی کی قلت ایسے چیلنجز ہیں جن سے عہدہ برآءہونا ہوگا کیونکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلیاں اور بے موسمی بارشیں زرعی پیداوار پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں اس کے علاوہ پانی کی قلت کی وجہ سے بھی زرعی پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے سیکرٹری زراعت پنجاب نے نئی اقسام کی تیاری اور گندم میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے زرعی سائنسدانوں کے کردار کو سراہا۔
زرعی سائنسدان نئے چیلنجزسے عہدہ برآ ہونے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں: وسیم مختار
Dec 07, 2012