وزیر داخلہ رحمان ملک کے دورہ بھارت کا شیڈول تبدیل

Dec 07, 2012

اسلام آباد، نئی دہلی ( آن لائن) وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئندہ دورہ بھارت کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رحمان ملک کا اپنے بھارتی ہم منصب کی دعوت پر گیارہ سے تیرہ دسمبر تک دورے کا شیڈول طے تھا جہاں انہوں نے دورہ ترکی کے باعث اس شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے چودہ سے سولہ تک شیڈول طے کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر داخلہ نے بھارتی ہم منصب ششل کمار شنڈے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بارہ دسمبر کو میری سالگرہ بھارت میں منانے کا اعلان خوش آئند تھا تاہم وہ اس موقع پر نہیں جاسکیں گے ۔اس سے قبل ر حمان ملک کا بائیس سے 23 نومبر کو دورہ بھارت کا شیڈول طے ہوا تھا اجمل قصاب کی پھانسی کے باعث بھارت کی جانب ےس اس شیڈول میں تبدیلی کرکے گیارہ سے تیرہ دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں