اوکاڑہ: رینجرز نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنیکی کوشش ناکام بنا دی، 5 ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار

Dec 07, 2012

اوکاڑہ (نامہ نگار) پاکستان رینجرز نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے والے پانچ افراد کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق رینجر کمپنی کمانڈر ستلج سب انسپکٹر منیر احمد نے بتایا کہ رینجر کے اہلکار بارڈر سکیورٹی کے لئے گشت پر تھےکہ لسوڑی باڈر کے قریب پانچ نامعلوم افراد پاکستان سے بارڈرکراس کرکے انڈیاکی طرف جا رہے تھے جنکو روکا گیا تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف 156 کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں