لندن میں ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ایجوئیرروڈ پرواقع بزنس ایڈریس پرعمارت کی تلاشی لی اوراہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس کےمطابق کارروائی کریمنل ایوی ڈینس ایکٹ کےتحت کی گئی جبکہ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئےایک ٹیم اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئےہے۔دوسری جانب سکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں اہم شواہد ملےہیں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینئر ڈاکٹرعمران فاروق کوسولہ ستمبر دوہزار دس کو لندن میں واقع انکے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن میں ایک بزنس ایڈریس پرچھاپہ کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
Dec 07, 2012 | 10:00