علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانیوالے دومسافروں سے دس کلوہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں دس کروڑروپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ گجرات کا محمد اصغر غیرملکی ائیرلائن سے دوحہ جارہاتھا جس کے ٹرالی بیگ سے سات کلوہیروئن برآمد ہوئی۔ دوسری جانب بحرین جانیوالے مسافرمزمل یوسف سے بھی سوادوکلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ دونوں ملزمان کواینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔