سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنماء اورممبرصوبائی اسمبلی روف صدیقی نے درخواست جمع کرائی تھی کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا نے مختلف پروگراموں اورجلسوں میں جوجملے استعمال کیے۔ وہ توہین رسالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ماتحت عدالت اورمتعلقہ تھانے میں بھی ذوالفقار مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ روف صدیقی کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہرنے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تھانہ روف صدیقی کے بیانات قلمبند کرے اوراگر ان کے بیان کی روشی میں دفعہ دوسوپچانوے کے تحت مقدمہ بنتا ہے، توذوالفقارمرزا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے ایم کیوایم کے رہنماء روف صدیقی کی درخواست نمٹادی.
Dec 07, 2012 | 11:55