امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسمین چودہ دسمبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں امریکی خصوصی نمائندے گراسمین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان نے کہا کہ مارک گراسمین نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے بہت کچھ کیا ہے، دونوں ملکوں کو معاشرتی اقدار اور ان میں تبدیلی کو سمجھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان بہترین دوطرفہ تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر مارک گراسمین نے بتایاکہ رواں ماہ کے وسط تک دونوں ملکوں کے پانچ ورکنگ گروپس کے مذاکرات مکمل ہوجائیں گے۔ تقریب میں مارک گراسمین کو پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن