بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال نے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی،تکلیف سے تڑپتے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال ایک طرف لیکن مسیحاؤں کی بے حسی نے لوگوں کی تکلیف میں اضافہ کردیا ہے۔ امن وامان کے قیام میں حکومت کی ناکامی کی سزا غریب شہریوں کو دی جارہی ہے جو باون روز سے سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔ ڈاکٹروں کی طویل ہڑتال کے باعث اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹربند پڑے ہیں جس سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمرجنسی میں موجود چند ایک ڈاکٹرز صرف حادثات کی صورت میں آئے افراد کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں جبکہ دیگرمریض دھکے کھانے پرمجبورہیں۔ دوسری جانب پی ایم اے تحفظ کی فراہمی تک ہڑتال کی کال پر بضد ہے۔

ای پیپر دی نیشن