اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اورمالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے پانچ سوسینتالیس ارب روپے پچیس کروڑ فراہم کردیئے، مرکزی بینک نے یہ رقم نواعشاریہ صفر ایک فیصد شرح سود پرفراہم کی، کمرشل بنکوں کی جانب سے اسٹیٹ بنک کوپانچ سو پچاس ارب پچہترکروڑروپے کے ٹی بلزفروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ جس میں سے مرکزی بنک نے پانچ سو سینتالیس ارب پچیس کروڑ روپے کے ٹی بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دورکی، اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔