نیب نے اوگرا کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی، نیب تحریری طور پر آگاہ کرے کہ پچاس ارب روپے کے اسیکنڈل میں اب تک کتنی رقم ریکورکی گئی۔ عدالت

Dec 07, 2012 | 13:32

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اسی ارب روپے کا سیکنڈل تھا، حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کر کے اس میں تیس ارب روپے کی کمی کردی اور اب پچاس ارب روپے وصول کیے جانے ہیں، نیب بتائے کہ کیا ایک پائی بھی وصول کی گئی۔عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر بھی برہمی کا اظہار کیا جس پر پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ توقیر صادق کے معاملے پر نیب نے ریفرنس بجھوا دیا ہے۔

مزیدخبریں